Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دو یمنی تارکین گرفتار، 39 کلو چرس ضبط

’مذکورہ افراد کے بارے میں خفیہ معلومات موصول ہوئی تھی جس کی بنا پر کارروائی کی گئی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ادارہ انسداد منشیات نے جازان میں دو یمنی تارکین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 39 کلو  چرس برآمد ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان وزٹر کارڈ کے حامل تھے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے بارے میں خفیہ معلومات موصول ہوئی تھی جس کی بنا پر کارروائی کی گئی‘۔
’مذکورہ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا اور خفیہ اہلکاروں کو خریدار کے بھیس میں ان سے رابطہ کروایا گیا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں کا معلوم کیا جاسکے‘۔

شیئر: