رمضان المبارک منصوبے کے متعلق حرمین انتظامیہ کی پریس کانفرنس آج
’وسائل اطلاعات کو رمضان المبارک کے دوران پروگرام کے متعلق مکمل بریفنگ دی جائے گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ رمضان المبارک کے منصوبے سے آگاہی دینے کے لیے آج پریس کانفرنس منعقد کرے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس کانفرنس حرمین انتظامیہ کے صدر دفتر میں ڈیڑھ بجے دوپہر ہوگی۔
پریس کانفرنس سے حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس، وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی خطاب کریں گے۔
حرمین انتظامیہ پریس کانفرنس کے دوران وسائل اطلاعات کو رمضان المبارک کے دوران اپنے پروگرام کے متعلق مکمل بریفنگ دے گی۔