ویڈیو: یوم پاکستان پریڈ میں سعودی شاہی افواج کے دستے کی خصوصی شرکت
بدھ 23 مارچ 2022 12:17
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مرکزی تقریب میں سعودی عرب کی شاہی فوج کے دستے نے خصوصی شرکت کی ہے۔
یوم پاکستان پریڈ کے دوران سعودی عرب کی شاہی افواج کے زمینی دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے تو وہاں موجود شرکا نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
پاکستانی افواج کی جانب سے یوم پاکستان پریڈ کی کمنٹری کرنے والوں نے رائل سعودی فورسز کے دستے کے گزرنے کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خصوصی ذکر بھی کیا۔
یوم پاکستان پریڈ میں شریک رائل سعودی لینڈ فورسز کے دستے کی قیادت فرسٹ لیفٹیننٹ احمد عبداللہ العمری نے کی جب کہ مملکت کا جھنڈا فرسٹ لیفٹیننٹ عبدالعزیز عبداللہ الشہری اور سعودی لینڈ فورسز کا علم فرسٹ لیفٹیننٹ عبدالرحمن یوسف السعد نے تھامے رکھا۔