لیموں کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش
’ضبط شدہ نشہ آور گولیوں کی مقدار 33 لاکھ 20 ہزار ہے‘ ( فوٹو: واس)
ادارہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ اس نے لیموں کی کھیپ میں نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار ضبط کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ضبط شدہ نشہ آور گولیوں کی مقدار 33 لاکھ 20 ہزار ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سمگلنگ میں ملوث دو شامی تارکین ہیں جنہیں جدہ میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان میں سے ایک کے پاس اقامہ ہے اور دوسرا وزٹ ویزے پر آرہا تھا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔