ادارہ امن و سلامتی کے معاون سیکریٹری سعود الصاعدی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران امن و سلامتی کا معیاری انتظام ہو گا۔ مسجد نبوی کے زائرین سہولت اور آسانی اور سکون و اطمینان کے ساتھ عبادت، زیارت کر سکیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الصاعدی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران زائرین مسجد نبوی میں 55 دروازوں سے آ جا سکیں گے۔
ان کے لیے آٹھ الیکٹرانک زینے کھولے جائیں گے جبکہ خواتین کےلیے مختص مقامات پر چھ سپیشل دروازے ہوں گے۔ ان سے زائرخواتین آ جا سکیں گے۔ الصاعدی نے کہا کہ وضو کے لیے جانے والوں کے لیے خاص سہولت ہو گی۔ 4300 افراد کو سپیشل کارڈ جاری ہوں گے۔
الصاعدی نے کہا کہ ہمارے ادارے کے تمام اہلکار مسجد نبوی میں نماز اور زیارت کے لیے آنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے مستعد ہوں گے۔