Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، سٹریٹجک تعلقات پر گفتگو

تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور دونوں ملکوں اور ان کے دوست عوام کے مفادات کے حصول میں معاون طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے‘۔
تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائلپر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا ہے۔
فریقین نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں تعاون بڑھانے اور مل کر کام کرنے کے حوالے سے بات چیت کی خصوصا مشرق وسطی میں امن واستحکام کے فروغ نیز خطے سمیت دنیا بھر میں دونوں دوست ملکوں کی جانب سے  دیرپا امن کےلیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: