ہم وطنوں کی خدمت پر سفارتخانے کا عملہ شکریہ کا مستحق ہے، ڈاکٹر سعید
مسلم لیگی وفد کاسفارتخانہ پاکستان کا دورہ، ہیڈ آف چانسلر سردار خٹک سے ملاقات
ریاض (ذکاءاللہ محسن) سفارتخانہ پاکستان ریاض کا عملہ وطن واپس جانے والے پاکستانیوں کی جس طرح خدمت کر رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ نون ریاض ریجن کے صدرڈاکٹر سعید وینس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وطن واپس جانے والے پاکستانیوں کو پیش کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لئے سفارت خانہ پاکستان ریاض کا دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نےکہا کہ ایک چھت تلے روزانہ سینکڑوں افراد کو جس طرح اچھے ماحول میں سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس پر سفارتخانے کا عملہ شکریہ کا مستحق ہے۔ انھوں نے ہیڈ آف چانسلر سردار خٹک کو مسلم لیگ کی جانب سے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کو اگر مزید سہولیات درکار ہوں تو مسلم لیگ کی جانب سے بھر پور تعاون کیا جاے گا۔ اس موقعہ پر سفارت خانہ کے ہیڈ آف چانسلر سردار خٹک نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ سفارتخانے کی مدد کی ہے۔ موجودہ حالات میں سفارتخانہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 3 ماہ کی مدت سے بھر ہور فاہدہ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مسلم لیگ کے دیگر ارکان میں راشد محمود بٹ، چوہدر مبین، چوہدری سجاد احمد اور شیخ سعید احمد شامل تھے۔