مسلم لیگ ن ریاض کے وفد کا سفارتخانہ پاکستان کا دورہ
ریاض (ذکاء اللہ محسن)مسلم لیگ ن کے رہنما مرزا الطاف حسین نے ہمراہ وفد کے ساتھ سفارتخانہ پاکستان میں چانسری ہال کا دورہ کیا۔ وفد کے ارکان میں ریاض ریجن کے رہنماخالد اکرم رانا، پی ایم ایل ن جدہ کے عابد سیٹھ، ریاض رانا اشرف، ملک محمود اور مولوی عبدالغفور شامل تھے۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف اور عبدالشکور شیخ نےسفارتخانے میں تمام کاونٹرز کے متعلق معلومات فراہم کیں جہاں سینکڑوں پاکستانیوں کو روزانہ کی بنیادی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ وفد نے ناظم الامور حسن وزیر اور ہیڈ آف چانسری سردار محمد خٹک سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے ناظم الامورسمیت تمام آفیسرز کے کام سراہا اور کہا کہ جس لگن اور محنت کے ساتھ سفارتخانہ کا ویلفیئر سیکشن کام کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے اور کمیونٹی اسے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔