پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟
منگل 29 مارچ 2022 17:47
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ (تصویر: روئٹرز)
پاکستان میں منگل کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قدر میں 771 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 840 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قی اونس قیمت میں 32 ڈالر کی کمی آئی ہے اور اس وقت فی اونس سونا 1900 ڈالر کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 182.34 روپے پر پہنچ گئی ہے۔