Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمن ورلڈ کپ: آسٹریلوی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

آسٹریلوی ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو 157 رنز سے شکست دی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
منگل کو ویلنگٹن میں ہونے والے ایک روزہ میں آسٹریلوی ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو 157 رنز سے شکست دی۔
ویلنگٹن میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 305 پانچ رنز بنائے جبکہ اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
منگل کو آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ’آسٹریلیا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ساتویں بار ٹائٹل جینے کے قریب پہنچ گیا ہے۔‘
پاکستان کی خواتین ٹیم نے بھی ایونٹ میں حصہ لیا تاہم 26 مارچ کو نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی تھی اور وہ ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے
میچ میں 266 رنز کے تعاقب میں پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 194 رنز بنا سکی تھی۔

شیئر: