متحدہ عرب امارات راس الخیمہ میں سول کورٹ نے بیوی کو تھپڑ مارنے، سرکے بال کھنچنے اور ذہنی اذیت دینے پر شوہر کوقید اور ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق سول کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ’ شوہر نے اپنی خلیجی بیوی کو جسمانی اذیت دینے کے ساتھ سنیپ چیٹ پر نازیبا زبان استعمال کی ہے‘۔
عدالت نے جسمانی اور ذہنی اذیت دینے پر شوہر کو دوماہ قید، 9 ہزار درہم جرمانے اور الیکٹرانک نگرانی سسٹم کی پابندی لگائی ہے۔ فیصلے پرعملدرآمد کے دوران راس الخیمہ سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔
راس الخیمہ سول کورٹ کے پرائمری فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیے جانے پر جرمانے کی رقم 9 ہزاردرہم سے کم کرکے 5 ہزار درہم کی گئی تاہم دیگر سزائیں برقرار رہیں گی۔ اپیل کورٹ کے اس فیصلے کو اب کہیں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔