سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ
جمعہ 1 اپریل 2022 16:40
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ یکم اپریل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 131450 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1450 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد بدھ سے جمعہ کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
24 قیراط سونے کی دس گرام قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 112697 روپے ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت چار ڈالر کم ہو کر 1927 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت کسی تبدیلی کے بغیر سابقہ سطح 1520 اور 1303.15 روپے پر برقرار ہے۔