سعودی عرب میں عمرہ سیکیورٹی فورس کے کمانڈرمیجرجنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران عمرہ موسم کامیاب بنانے کےلیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
گزشتہ برسوں کے دوران عمرہ موسم کے حوالے سے تمام سکیموں کا جائزہ لے کر نئی جامع سکیم پرعمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام اور مسجد نبوی عمرہ زائرین اور نمازیوں سے بھر گئیںNode ID: 655941
-
رمضان میں عمرہ زائرین کے لیے کار پارکنگ مخصوصNode ID: 657756
ایس پی اے اور العربیہ کے مطابق مطابق میجر جنرل محمد البسامی نے کہا کہ’ مسجد الحرام کے آس پاس عمرہ زائرین کو حفاظتی ماسک کی پابندی کرنی ہوگی‘۔
عمرہ سیکیورٹی فورس کے کمانڈر نے جمعے کو پریس بریفنگ میں کہا کہ مطاف کا صحن اور مسجد الحرام کی پہلی منزل عمرہ زائرین کےلیے مختص ہے جبکہ کنگ فہد، العمرہ، السلام ، کنگ عبدالعزیز دروازے اورالمروہ گیٹ عمرہ زائرین کے داخلے کےلیے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’رمضان میں عمرے کےلیے اجازت نامہ ضروری ہے۔ یہ فیصلہ نظم و ضبط کا معیار بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاہم مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں نمازادا کرنے کےلیے اجازت نامہ ضروری نہیں ہے‘۔
میجر جنرل محمد البسامی کا کہنا ہے کہ’ مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع اور مطاف کےلیے راہداری بنائی جا رہی ہے تاکہ عمرہ زائرین مروہ سے نکل کر مغربی صحن (الشبیکہ) ، جبل عمر اورابراہیم خلیل سٹریٹ کی طرف نکل سکیں‘۔
مساعد قائد قوات أمن العمرة لدوريات الأمن يسلط الضوء على خطة قيادة أمن العمرة لدوريات الأمن والمسؤوليات المناطة بها لقاصدي الحرمين الشريفين.#واس_عام pic.twitter.com/DNmlOfbhQv
— واس العام (@SPAregions) April 1, 2022