ہواوے پاکستان ایک مرتبہ پھر اپنے صارفین کےلئے دلچسپ اور تفریحی سے بھرپور مہم”ہواوے لائیو“ لے کر آیا ہے جہاں گانا گانے کے شوقین نوجوانوں کو اس مہم کے ذریعے خود میں چھپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع مل سکے گا۔ہواوے پاکستان کی اس مہم کے دوران ایک میوزیکل فلوٹ کے ذریعے ملک بھر میں مایہ ناز اور معروف تعلیمی اداروں اور معروف کاروباری مراکز میں گانے کے شوقین افراد کو اس مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی جائیگی اور ان کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو باہر نکالنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔