Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں افطار اور کھجوروں کی تقسیم کرنے کے لیے سعودی پروگرام

سعودی عرب نے 34  ممالک میں افطار پروگرام شروع کیے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے فلپائن میں افطار پروگرام اور کھجوریں تقسیم کرنے کے لیے دو پروگراموں کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام منیلا میں سعودی سفارت خانے میں مملکت کے رمضان پروگرام کے تحت شروع کیے گئے ہیں جو وہ ہر سال متعدد ممالک میں نافذ کرتی ہے۔
ان پروگراموں کا مقصد فلپائن کے مسلمان خاندانوں میں تین ہزار 500 فوڈ باسکٹ اور پانچ ٹن کھجوریں سرکاری چیرٹی اداروں کے ساتھ مل کر رمضان میں تقسیم کی جائیں گی۔
سعودی عرب نے اس سال رمضان میں مسلمانوں کے لیے 34  ممالک میں افطار پروگرام شروع کیے ہیں جس کا آغاز 2 اپریل سے ہوا اور جس سے تقریباً 1.2 ملین افراد مستفید ہوئے۔

امدادی پروگرام سے 1.2 ملین افراد مستفید ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے سعودی سفارت خانوں اور اسلامی مراکز کے ساتھ مل کر تمام براعظموں تک پہنچنے کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں۔
دریں اثنا وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے شاہ سلمان کی جانب سے گبون میں اسلامی امور کی سپریم کونسل کو تحفہ دیا ہے جس میں قرآن پاک کی طباعت کے لیے کنگ فہد کمپلیکس کی مطبوعات شامل ہیں۔
یہ تحفہ گبون میں سعودی سفیر عبدالرحمن بن سالم الدحاس نے سفارت خانے کے ہیڈ کوارٹر میں اسلامی حکام اور سفارت خانے میں استقبالیہ تقریب کے دوران دیا۔
گبون کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے صدر امام اسماعیل اوسینی اوسا نے سعودی حکومت کی جانب سے اس قیمتی تحفے پر شکریہ ادا کیا جس کی وصولی رمضان کے موقع پر ہوئی۔

شیئر: