Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان، کوسوو اور نائیجر میں رمضان راش پیکٹ تقسیم

کوسوو میں 13 ٹن 200 کلوگرام غذائی اجناس تقسیم کی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان، کوسوو اور نائیجر میں رمضان راش پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
سوڈانی صوبے مغربی کردفان میں مختلف مقامات پر 1050 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  راشن کا ایک پیکٹ ماہ تک ایک فیملی کےلیے کافی ہے جس میں کھانے پینے کی اشیا موجو ہیں۔ اس سکیم سے نو ہزار300 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز رمضان راشن پروگرام کے تحت 19 ملکوں میں 8 ہزاد چارسو تیس ٹن سے زیادہ غذائی اشیائ پر مشتمل ایک لاکھ 56 ہزار 933 افطار راشن پیکٹ تقسیم کرا رہا ہے۔ اس پرگرام سے مجموی طور پر 9 لاکھ ایک ہزار 463 افراد کو فائدہ ہوگا۔   

سوڈانی صوبے مغربی کردفان میں 1050 راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے ضرورتمندوں میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 
قبل ازیں شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے گزشتہ روز بردارملک سوڈان کی جنوبی ریاست دارفورمیں راشن پیک تقسیم کیے گئے جن میں روز مرہ کی اشیائے خورونوش موجود تھیں۔ 
 راشن پیکس سے 3 ہزار 808 افراد مستفیض ہوں گے جو ایک خاندان کے لیے ایک ماہ تک کے لیے کافی ہوں گے۔ 
دوسری جانب جمہوریہ نائیجرمیں بھی رمضان راشن پیک منصوبے کے تحت ایک ہزار پیکٹس تقسیم کیے گئے جن سے ایک ماہ تک 5000 افراد مستفیض ہوں گے۔ 
امدادی مرکز کی جانب سے رمضان راشن منصوبے کے تحت جمہوریہ کوسومیں 13 ٹن 200 کلوگرام غذائی اجناس 220 خاندانوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

شیئر: