Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی یمن میں کڈنی سینٹر قائم کرے گی، معاہدے پر دستخط

عالمی تنظیم کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کیا گیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمنی کمشنری المھرہ کے الغیضہ ضلع میں کڈنی سینٹر کے قیام کا معاہدہ کیا ہے۔
اس مقصد کےلیے قدرتی آفات اورجنگوں سے متاثر افراد کی نگہداشت کرنے والی عالمی تنظیم کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کیا گیا ہے۔ معاہدے کے بموجب کڈنی سینٹر کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ سینٹر سے 400 افراد کو فائدہ ہو گا۔  
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر دستخط پیر کو ریاض میں ہوئے۔ اس کے تحت کڈنی سینٹر کے انتظامات چلائے جائیں گے۔ ماہانہ 100 مریضوں کی دیکھ بھال ہو گی۔  
شاہ سلمان مرکز برائے امداد یمنی بھائیوں کےلیےصحت خدمات فراہم کرنے کےلیے متعدد سکیمیں نافذ کر رہا ہے۔ مرکز یمن کے مختلف صوبوں، کمشنریوں اور اضلاع میں مریضوں کو مناسب علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

شیئر: