Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت انصاف نے تین ماہ میں دو لاکھ 56 ہزار درخواستیں نمٹا دیں

کاغذات کی چھان بین میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’سال رواں 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سینٹرل ادارے نے دو لاکھ 56 ہزار درخواستوں کی چھان بین کی ہے‘۔
’55 ہزار نکاح نامے، ایک لاکھ 49 ہزار سماجی خدمت کی درخواستیں اور 17 ہزار سے زیادہ اداروں کے اکاونٹ کے اندراج کی کارروائی نمٹائی گئی‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت انصاف نے بیان میں کہا کہ’ تمام عدالتی درخواستوں اور دستاویز کی چھان بین مرکزی ادارے کے ماہرین  کرتے ہیں اوراس سے متعلق حتمی رائے پیش کرتے ہیں۔ اس میں عدالتی عمل میں تیزی آتی ہے اور کارروائی معتبر ہو جاتی ہے‘ ۔  
وزارت انصاف  کا کہنا ہے کہ’ کاغذات کی چھان بین میں سمارٹ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے‘۔

شیئر: