عالمی سطح پر سعودی پاسپورٹ دسویں نمبر پر
سعودی پاسپورٹ نے کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک کے پاسپورٹس پر برتری حاصل کر لی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی پاسپورٹ نے مشرق وسطیٰ کے طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
گلوبل سیٹزن سلوشنز گراف کے مطابق سعودی پاسپورٹ مشرق وسطیٰ کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے۔
ان میں متحدہ عرب امارات اور قطر کے پاسپورٹ بھی شامل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی سطح پر سعودی پاسپورٹ نے دسویں پوزیشن اپنے نام کر لی۔
سعودی پاسپورٹ نے کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک کے پاسپورٹس پر برتری حاصل کر لی۔
گلوبل سٹیزن سلوشنز کے کہنا ہے کہ طاقتور پاسپورٹس کا فیصلہ ریاستی معیشت اور کاروباری ماحول کے گراف کو مدِ نظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں سرمایہ کاری کے امکانات کا ہمہ جہتی تصور اس کا معیار ہے۔