Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المبرز شہر میں سعودی شہریوں کے لیے روزگار سکیم کیا ہے؟

پروجیکٹ پر ایک لاکھ 77 ہزار ریال کی لاگت آئے گی ( فائل فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عرب میں الاحسا کمشنری کے المبرز شہر میں سماجی فروغ کمیٹی نے روزگار سکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت شہر کے دو محلوں الیحیی اور المسعودی میں آپٹیکل شاپس میں روزگار حاصل ہو گا ۔  
الوطن اخبار کے مطابق 24  سے 40 سال تک کے سعودی شہریوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ کنگ خالد فاؤنڈیشن اس پروجیکٹ کی سرپرستی کر رہی ہے۔ اس پر ایک لاکھ 77 ہزار ریال کی لاگت آئے گی ۔  
پروجیکٹ انچارج احمد العامر نے کہا کہ ’المبرز شہر میں بہت سے نوجوان بے روزگار ہیں ۔ پروجیکٹ کا مقصد روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پروجیکٹ کے ذمہ داران نے مقامی کمپنیوں اور آپٹیکل شاپس کے مالکان سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کےلیے رابطے کیے ہیں۔ ڈگری ہولڈرز کو ہنگامی بنیادوں پر روزگار دلایا جائے گا۔ انہیں لیبر مارکیٹ سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’المبرز شہر میں روزگار کے حوالے سے متعدد سکیموں پر کام ہو رہا ہے۔ تیار کردہ کھانوں کی مارکیٹنگ کی کوشش بھی ہو رہی ہے۔ اسی طرح لڑکیوں کو پھولوں کی مارکیٹنگ اور بچوں کے بال کاٹنے کا ہنر سکھانے کا اہتمام ہو رہا ہے۔‘

شیئر: