Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس لاکھ مقامی اور غیرملکی عازمین کو حج کی اجازت

کورونا کی وبا سے قبل حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی حکام کے مطابق رواں برس 10 لاکھ مقامی اور غیرملکی عازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گذشتہ دو برسوں میں حج کے موقع پر عازمین کی تعداد بہت کم تھی۔
سنیچر کو سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس سال 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے۔ تمام عازمین کو مملکت روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا نیگٹیو پی سی آر ٹیسٹ ہونا پیش کرنا ہوگا۔ 
عازمین کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ 
وزارت نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے تحت عازمین کی بڑی تعداد کو حج کی اجازت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
عازمین کی تعداد میں اضافہ ممالک کے لیے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا جبکہ اس کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 58 ہزار 745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔
کورونا کی وبا سے قبل اکثر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔

شیئر: