جدہ کے دو علاقوں بریمان اور الاجواد میں تجدید کا کام عید کے بعد ہوگا
جدہ کے 26 محلوں میں انہدام کی کارروائی کی جائے گی( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد بریمان اور الاجواد محلوں کی تجدید کا کام شروع کیا جائے گا جبکہ 26 محلوں میں انہدام کی کارروائی ہوگی۔
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ 17 نومبر 2022 تک فہرست میں شامل جدہ کے تمام محلے منہدم ہوجائیں گے اوران کا ملبہ صاف کردیا جائے گا۔
عید کے بعد جن 26 محلوں میں انہدام کی کارروائی ہونے والی ہے ان کا کل رقبہ 18.5 ملین مربع میٹرہے۔
علاوہ ازیں عین العزیزیہ موقوفہ اراضی کے اندر واقع کچی بستیاں بھی منہدم ہوں گی۔ ان کی تعداد 8 ہے اور ان کا کل رقبہ 13.9 ملین مربع میٹر ہے۔
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر منظم محلوں کی تعداد 64 ہے۔ ان میں سے 43 محلے مکمل منہدم ہوں گے جبکہ باقی 30 محلوں کو مکمل طور پر منہدم نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔