Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سائنسی و تکنیکی شعبوں میں تعاون کا معاہدہ

ان معاہدوں کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی میں تبادلہ خیال ممکن ہو سکے گا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب اور امریکہ نے سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون کے معاہدوں میں ترمیم اور تجدید کی ہے تاکہ مملکت کے ویژن 2030 پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحقیق اور جدت کو مزید آگے بڑھایا جائے۔ 
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو معاہدے پر کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس و ٹیکنالوجی کے صدر اور ریاض میں تعینات امریکی نائب سفیر مارٹینا سٹرونگ نے دستخط کیے۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
ان معاہدوں کا مقصد سعودی عرب اور امریکہ کی سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ دونوں ممالک میں ان شعبوں سے منسوب کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو بڑھانا اور باہمی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پرامن مقاصد کے لیے تعاون کرنا ہے۔
ان معاہدوں کے ذریعے تکنیکی طریقہ کار، معلومات اور مہارت میں تبادلہ خیال بھی ممکن ہو سکے گا۔
10 سالہ تعاون کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی شعبوں میں مشترکہ مقاصد کا حصول ممکن ہوگا اور سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینیئرنگ سے جڑے تمام موضوعات کو شامل کرتے ہوئے سرکاری و نجی تحقیقاتی اداروں کے درمیان تعاون کو حمایت حاصل ہوگی۔

شیئر: