Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’استمارے‘ کی تجدید کے بغیر گاڑی فروخت کرنا ممکن ہے؟

خیال رہے کہ ’فحص‘ سالانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک پولیس گاڑیوں کے معاملات کی ذمہ دار ہوتی ہے، تاہم جرائم سے متعلق تمام اُمور کی ذمہ دار پولیس ہوتی ہے۔ 
اس حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ مملکت میں گاڑی چوری ہو جائے تو کیا کریں؟
جرائم کے حوالے سے کسی بھی واقعے کی رپورٹ کرانے کےلیے علاقے کے تھانے جانا ہوتا ہے۔ گاڑی چوری ہو جائے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ جس علاقے سے گاڑی چوری ہوئی ہو وہاں کے تھانے میں جا کر چوری کی رپورٹ درج کرائی جائے۔
گاڑی چوری ہونے کی صورت میں رپورٹ کرنے میں تاخیر قطعی طور پر نہ کی جائے، بلکہ فوری طور پر قریبی ترین تھانے میں دستاویزی ثبوت جمع کروائے جائیں۔
خیال رہے کہ گاڑی کی چوری کی رپورٹ درج کرانے کےلیے گاڑی کے ملکیتی کارڈ کی کاپی بھی جمع کروائی جائے۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ جس علاقے میں گاڑی چوری ہوئی ہو اسی علاقے کے تھانےمیں رپورٹ کروائیں۔
رپورٹ درج کروانے میں تاخیر نہ کی جائے اگر ممکن ہو یعنی جیسے ہی گاڑی کی چوری کا علم ہو فوری طور پر ہنگامی نمبر 999 پر ابتدائی اطلاع بھی فراہم کردیں تاکہ ریکارڈ پر آجائے۔
تھانے میں رپورٹ کرانے کے لیے وہی شخص جائے جس کے نام گاڑی ہو۔ اگر کوئی اور شخص گاڑی کی چوری کی رپورٹ کروائے تو اس کے پاس اتھارٹی لیٹر ہونا ضروری ہے جو گاڑی کے مالک کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے سے ابشر کے ذریعے جاری کیا گیا ہو۔
گاڑی فروخت کرنے کےلیے استمارہ تجدید کرانا ضروری ہے۔ استمارہ تجدید سے قبل فحص بھی ہوگا یا اس کے بغیر گاڑی فروخت کی جاسکتی ہے؟
محکہ ٹریفک کے قانون کے تحت گاڑی فروخت کرنے کے لیے تجدید شدہ استمارہ لازمی ہے۔ جب تک استمارہ یعنی گاڑی کے ملکیتی کارڈ کی تجدید نہیں کرائی جاتی گاڑی کی فروخت ممکن نہیں ہوتی۔
یہ بھی ضروری ہے کہ گاڑی کے استمارے کی تجدید کےلیے گاڑی کا فحص یعنی سالانہ فنی انسپکشن رپورٹ بھی حاصل کی جائے۔ ’فحص‘ کے بغیر گاڑی کے استمارے کی تجدید نہیں کروائی جا سکتی۔

سالانہ بنیادوں پرگاڑی کا فحص نہ کروانا بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

خیال رہے کہ ’فحص‘ سالانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے جس میں گاڑی کا انجن اوراس کی مجموعی حالت دیکھ کر اسے پاس یا مسترد کیا جاتا ہے۔
خراب گاڑی کا فحص اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک تمام فنی خرابیاں دورنہ کی جائیں۔ فحص کروانے کے بعد گاڑی کا استمارہ تجدید کیا جاتا ہے جس کے بعد گاڑی فروخت کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سالانہ بنیادوں پرگاڑی کا فحص نہ کروانا بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پر ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی کے مالک کا چالان بھی کرسکتا ہے۔ 

شیئر: