جدہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ رقم منتقل کرنے والی کمپنی کے اہلکار سے 3 لاکھ 40 ہزار ریال لوٹ کرفرار ہونے والےغیرملکی کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ پولیس نے بتایا کہ رقم منتقل کرنے والی کمپنی کے اہلکار سے مصری شہری نے تیز دھارآلہ دکھا کر رقم چھینی تھی۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ۔
مزید پڑھیں
-
جازان اور ریاض کی فارمیسیوں میں لوٹ مار، گروہ گرفتار
Node ID: 577846 -
ریاض اور جدہ میں لوٹ مار میں ملوث ملزمان پکڑے گئے
Node ID: 595806
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے منظم انداز میں کام کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تحقیقات میں واردات میں استعمال ہونے والا آلہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے لوڈی گئی رقم بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مصری باشندے کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ اس پر ملک میں بدامنی پھیلانے اور لوٹ مار کرنے کے الزامات ہیں۔