امارات میں 5 اور10 درھم کے نئے نوٹ جاری
جمعرات 21 اپریل 2022 22:19
اماراتی بینک نے قومی کرنسی کا تیسرا ایڈیشن جاری کیا ہے۔ (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے پانچ اور دس درھم کے دو نئے کرنسی نوٹ جاری کردیے۔ عالمی معیار کے مطابق ہیں۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق اماراتی سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ اس نے پانچ اور دس درھم والے دو نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیںں۔ دونوں پولیمر مادے سے تیار کردہ ہیں۔ یہ تکنیکی خصوصیات اور اعلی درجے کی سیکیورٹی خوبیوں کے حامل نوٹ ہیں۔
اماراتی بینک نے قومی کرنسی کا یہ تیسرا ایڈیشن جاری کیا ہے۔
امارات میں ان دنوں پچاسویں قومی سالگرہ کی تقریبات چل رہی ہیں۔
اماراتی سینٹرل بینک نے نئے کرنسی نوٹس میں امارات کی قومی اور تمدنی علامتیں ڈیزائن کی ہیں۔
اماراتی بینک کے گورنر خالد محمد بالعمی نے کہا کہ پانچ اور دس درھم کے کرنسی نوٹ سے قبل پچاس درھم والا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا تھا۔ یہ متحدہ عرب امارات کی تاریخ اور اس کے قومی ورثے کے آئینہ دار نوٹس ہیں اور ہمارا فخر ہیں۔ یہ ریاستی ترقی و خوشحالی اور مستقبل کے تصور کے آئینہ دار ہیں۔
دس درہم والا نیا کرنسی نوٹ آج جمعرات 21 اپریل 2022 سے مارکیٹ میں مہیا ہے جبکہ پانچ درہم والا نیا نوٹ منگل 26 اپریل 2022 سے لین دین کے لیے مہیا ہوگا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں