پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں جماعتوں کے درمیان ایک نئے میثاق جمہوریت پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ جس کے تحت دونوں جماعتوں کے درمیان مستقبل قریب میں باضابطہ مذاکرات کے ذریعے ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے جسے میثاق جمہوریت کے تجدیدی معاہدے کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔
اس معاہدے کے تحت دونوں جماعتیں سیاسی اصلاحات، قانون سازی، معیشت، خارجہ پالیسی اور مختلف شعبہ جات میں اصلاحات پر مل جل کام کرنے کے عزم کا اظہار کریں گی۔
خیال رہے کہ 2006 میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے 36 نکاتی میثاق جمہوریت پر لندن میں دستخط کیے تھے، جب ملک میں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت کے دوران نواز شریف اور پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن بے نظیر بھٹو جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
میثاق جمہوریت کے 15 سال: کیا اب بھی کسی ایسے معاہدے کی ضرورت ہے؟Node ID: 565546