سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ایک سیکیورٹی ادارے کی وردی میں وڈیو کلپ شیئر کرنے والی لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی وڈیو وائرل تھی جس میں وہ ایک سیکیورٹی ادارے کی وردی پہنے ہوئے تھی۔
بیان میں پولیس نے بتایا کہ وڈیو کلپ کی نشاندہی پر تفتیشی کارروائی شروع کی گئی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ سیکیورٹی فورس کی وردی میں وڈیو شیئر کرنے والی لڑکی کا کسی بھی سیکیورٹی ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وڈیو کی مدد سے لڑکی کی نشاندہی کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔ قانونی کارروائی کے بعد لڑکی کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔