Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کی تعطیلات میں جوازات کے دفاتر کھلیں گے ؟

ایمرجنسی کی حالت میں ہی تعطیلات کے دوران خدمات فراہم کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مملکت کے تمام ریجنز میں جوازات کے بعض شعبے انتہائی ضرورت کی بنیاد پرخدمات فراہم کرنے کے لیے کھولے جائیں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل جوازات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطرکی تعطیلات کے دوران اگرچہ جوازات کے تمام شعبے بند ہوں گے تاہم بعض مخصوص شعبے میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلیے خصوصی بنیادوں پرکھولے جائیں گے۔
جو شعبے خصوصی بنیادوں پرعید الفطرکی تعطیلات کے دوران کھولے جائیں گے وہ عوامی خدمات سے متعلق ہیں جہاں شہریوں اورغیر ملکیوں کے ایسے امورانجام دیئے جائیں گے جو انتہائی ضروری ہوں ۔
درخواست گزار کو چاہئے کہ وہ صرف انتہائی ضروری حالات کے حوالے سے ہی عید کی تعطیلات میں جوازات سے رجوع کرے تاہم اس کےلیے ایمرجنسی کی وضاحت بھی پیش کرنا ہوگی۔
جوازات کی جانب سے ابشر پرفراہم کی جانے والی ڈیجیٹل سروسز 24 گھنٹے حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ ابشر اکاونٹ پر’تواصل‘ سروس کے ذریعے ایسے معاملے کو پیش کیا جاتا ہے جو خودکارطریقے سے مکمل نہ ہوں اور اس کے لیے انسانی مداخلت درکار ہوتی ہے۔

شیئر: