انسانی حقوق کے گروہوں نے دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ حصص خریدنے کے بعد اس پلیٹ فارم پر نفرت انگیزی بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق خود کو ’اظہارِ رائے کی مکمل آزادی کا علمبردار‘ کہنے والے ایلون مسک کا ٹوئٹر سے معاہدہ ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کا اپنا ذاتی مکان نہیںNode ID: 662756
-
دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خرید لیاNode ID: 664296
الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ’فری سپیچ ابسلوٹسٹ‘ ہونے کے دعوے دار ہیں اور وہ ٹوئٹر کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
انہوں نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر کو آزادیٔ اظہار کا ایک حقیقی فورم ہونا چاہیے۔
Yesss!!! pic.twitter.com/0T9HzUHuh6
— Elon Musk (@elonmusk) April 25, 2022