امارات میں کورونا کے 207 نئے کیسز، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 11 ہزار ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 207 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق منگل 26 اپریل کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 11 ہزار178 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 97 ہزار558 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 80 ہزار481 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 5 ہزار805 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 47 لاکھ 4 ہزار81 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔