جدہ- - - - -پاکستانی قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوازات کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر جنرل عبدالرحمان الحربی سے ملاقات کی ،اس موقع پر قونصل شعیب مبارک بھی موجود تھے ، ملاقات میں غیر قانونی تارکین وطن کو دی جانیوالی مہلت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،قونصل جنرل نے ڈائریکٹر جوازات کو مختلف تجاویز پیش کیں جن کا تارکین وطن کو سامنا کرنا پڑ رہاتھا۔بریگیڈئیر جنرل الحربی نے پاکستانی قونصل جنرل کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات کے اختتام پر قونصل جنرل نے ڈائریکٹر جوازات کو شیلڈ پیش کی ۔