Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

سونے کی قیمت 23 اپریل کی سطح پر پہنچ گئی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں ایک روز مستحکم رہنے کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 132400 روپے رہی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 113512 روپے رہی۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 23 اپریل کی سطح کو پہنچی ہے، گزشتہ سنیچر کو سونے کی قیمت 132400 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
29 اپریل کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کے بعد 1916 ڈالر رہی۔

شیئر: