گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 99 کیسز تصدیق
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 113 افراد شفایاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں گزشتہ روز کے مقابلےمیں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق اتوار کے روز مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 99 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک اس وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار 110 تک پہنچ چکی ہے۔
اخبار 24 نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں کورونا سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کے بعد اس وائرس سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار89 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے صحتیابی کے حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں سے 113 افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کرانے پران میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جس کے بعد اب تک اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار 786 ہو گئی ۔