شاہ سلمان کو عرب ممالک کی جانب سے عید کی مبارک باد کے ٹیلی فون
شاہ مغرب نے بھی خصوصی ٹیلی فون کرکے عید کی مبارک باد پیش کی(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل کو عرب ممالک کے سربراہوں کی جانب سے عید مبارکباد کے ٹیلی فون موصول ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد بن زید آل نھیان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔
امیرکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوعید کی مبارک باد پیش کرنے کےلیے خصوصی ٹیلی فون کیا۔
شاہ مغرب محمد السادس نے بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو عید الفطر کے موقع پرٹیلی فون کیا اور اپنی جانب سے اس پرمسرت موقع پرمبارک باد پیش کی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے تمام رہنماوں کی جانب سے عید کی مبارک باد دینے پرانہیں اپنی جانب سے بھی عید کی مبارک باد پیش کی۔