Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ہفتے یمن میں 18 سو سے زیادہ باردوی سرنگیں صاف

گزشتہ ایک ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد باردوی سرنگیں صاف کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر "مسام" نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی  18 سو سے زائد بارودی سرنگیں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر صاف کی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  ’مسام ‘ سینٹر نے گزشتہ ماہ اپریل کے چوتھے ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر بچھائی گئی 18 سو 33 باردوی سرنگیں صاف کی جن میں ایک ہزار 195 اینٹی ٹینک اور 638 مختلف نوعیت کی بارودی سرنگیں شامل تھیں۔
مسام سینٹر کی ٹیم نے حریب گورنریٹ کی  مارب کمشنری  میں 260 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 75 نہ پھٹنے والے گولوں کو صاف کیا ۔
 شبوا گورنری میں  158  بارودی سرنگیں اور ’عین‘ گورنریٹ  میں 235 اینٹی ٹینک اور عسیلان شہری علاقے کی حدود میں 208 بارودی سرنگوں کو صاف کیا۔
زباب گورنریٹ کی تعز کمشنری میں مسام نے 569 بارودی سرنگوں کو صاف کیا۔ مسام سینٹر کی جانب سے وقتا فوقتا حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی باردوی سرنگوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔
اس ضمن میں مسام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اپریل 2022 کے دوران مجموعی طور پر 6 ہزار356 باردوی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔

شیئر: