کے ایس ریلیف کی جانب سے جمہوریہ چاڈ اور صومالیہ میں سینکڑوں فوڈ باسکٹ تقسیم
کے ایس ریلیف کی جانب سے جمہوریہ چاڈ اور صومالیہ میں سینکڑوں فوڈ باسکٹ تقسیم
جمعرات 5 مئی 2022 9:10
اس پروگرام سے 4 ہزار 650 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے جمہوریہ چاڈ اور صومالیہ میں انتہائی ضرورت مند افراد میں سیکڑوں فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جموریہ چاڈ کے مختلف علاقوں میں انتہائی ضرورت مند افراد میں 775 فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں۔
اس پروگرام سے 4 ہزار 650 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
علاوہ ازیں صومالیہ میں ڈیڑھ ہزار فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں جن سے تقریبا 9 ہزارافراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 77 ممالک میں مختلف قسم کے 1814 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
مرکزکی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں میں امدادی مہم کے تحت مختلف اشیا بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔