Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز، کے ٹو اور ماؤنٹ ایورسٹ کے علاوہ براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں۔ (فوٹو: فیس بک)
پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی ہے۔
جمعرات کو شہیروز کاشف کے فیس بک پیچ پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق شیروز کاشف نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا کو سرکر لیا ہے۔
پوسٹ کے مطابق 20 سالہ کو ہ پیما شہروز کاشف تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین پہلے کوہ پیما ہیں۔
اس اعزاز کےساتھ شہیروز کاشف دنیا کی تین بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کاہ پیما بن گئے ہیں۔
 شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزار حاصل کرچکے ہیں۔
نوجوان کوہ پیما دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی رہ چکے ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز، کے ٹو اور ماؤنٹ ایورسٹ کے علاوہ براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں اس لیے ان کو براڈ پیک بوائے بھی کہا جاتا ہے۔
شہروز نے ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر)، براڈ پیک (8047 میٹر) کے علاوہ مکڑا پیک (3885 میٹر)، موسی کا مصلہ (4080 میٹر) چمبرا پیک (4600 میٹر)، منگلک سر (6050 میٹر)، گوندوگرو لا پاس (5585 میٹر)، خوردوپن پاس (5800) اور کہسار کنج (6050 میٹر) کو بھی سر کر رکھا ہے۔

شیئر: