Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز کےلیے وقت لینے کی سہولت بحال

اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پیشگی وقت لیا جا سکتا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز کےلیے اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پیشگی وقت لیا جا سکتا ہے‘۔
عاجل ویب کے مطابق ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ ’مردوں کے لیے نصف شب سے فجر کی نماز اور ظہر سے عشا تک وقت مقرر کیا گیا ہے‘۔
’خواتین کے لیے فجر کے بعد سے ظہر سے پہلے تک اورعشا کے بعد سے نصف شب تک وقت مقرر ہے‘۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے 27 رمضان مطابق 28 اپریل سے 2 شوال 3 مئی 2022  تک مسجد نبوی ریاض الجنہ کی زیارت عارضی طور پرمعطل کا فیصلہ کیا تھا,
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  انتظامیہ نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  تھا کہ’ یہ فیصلہ زائرین اور نمازیوں کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے‘۔
 ’مسجد نبوی کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ زائرین سہولت وآسانی کے ساتھ زیارت کریں اورانہیں مسجد نبوی میں زیارت کا موقع بہتر شکل میں مہیا ہو‘۔
تراویح ، تہجد اورعید الفطر کی نماز میں شرکت کے خواہشمندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں ریاض الجنہ کی زیارت عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ’ رمضان کے دوران مسجد نبوی میں حاضری اور ریاض الجنہ کی زیارت سے لاکھوں افراد نے فائدہ اٹھایا ہے‘۔

شیئر: