کن شہروں میں کل زیادہ درجہ حرارت بڑھےگا؟
جمعرات کو مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ کل جمعہ سے مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر شروع ہوگی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ پیر تک یہ سلسلہ رہے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے کہا ہے کہ آج جمعرات 12 مئی 2022 کومملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں ریکارڈ کیا گیا جو 43 سینٹی گریڈ تھا۔
جمعرات کو سب سے کم درجہ حرارت15 سینٹی گریڈ طریف اور القریات شہروں میں رہا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ینبع میں 42، وادی الدواسر اور شرورہ میں 40، ریاض، دمام، الخرج اور الاحسا میں 39، جدہ، بیشہ، حفر الباطن اور العلا میں 38، جازان اور نجران میں 37، المجمعہ، بریدہ اور قنفذہ میں 36، حائل، طائف اور رفحا میں 34، تبوک میں 33، سکاکا اور الوجہ میں 32 جبکہ ابھا میں 29 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یہ مذکورہ مقامات پر انتہائی درجہ حرارت کے اعدادوشمار تھے۔ سب سے کم درجہ حرارت طریف القریات میں پایاگیا جو 15 سینٹی گریڈ تھا۔ اس کے بعد باحہ اور عرعر میں 18 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
جمعرات کو مملکت کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں جن سے حد نظر محدود ہوگئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں