مملکت کے کن علاقوں میں درجہ حرارت کم رہا
کئی علاقوں میں تیز گرد آلود ہواوں سے حد نظرمحدود ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو مملکت بھرمیں کم از کم درجہ حرارت کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مملکت کے پانچ شہروں میں بدھ کو درجہ حرارت کم رہا ہے۔
تبوک اورسکاکا میں 8 سینٹی گریڈ، عرعر میں 7 سینٹی گریڈ، القریات میں 5 سینٹی گریڈ اور طریف میں بھی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ بدھ کو تبوک، مدینہ منورہ اور حائل ریجنوں میں خاص مقامات پر تیز گرد آلود ہواوں سے حد نظرمحدود ہے۔
قومی مرکز نے رپورٹ میں بتایا کہ بحیرہ احمر کے شمال مغربی علاقے میں ہوا کی فی گھنٹہ رفتار 25 تا 50 کلومیٹر ہے جبکہ شمالی اور وسطی علاقوں میں 20 تا 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔