Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل عسیر کے گودام  میں ہولناک آتشزدگی

آتشزدگی پرکئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابوپالیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
محایل عسیر کمشنری کے باہر صابن اور صفائی لوازمات کے بڑے گودام  میں لگنے والی بھیانک آگ پر قابو پالیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محایل میں شہری دفاع کے ڈائریکٹر کرنل احمد الرفیدی نے آگ پر قابو پانے والی ٹیم کی قیادت کی جبکہ عسیر ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز بن صالح الزہرانی آگ بجھانے کی کارروائی کے حوالے سے پل پل بریفنگ لیتے رہے۔ آگ صبح گیارہ بجے لگی تھی۔ کئی گھنٹے کی انتھک جدوجہد کے بعد اس پر قابو پالیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ کا دائرے کو محدود رکھا تاکہ  قریب واقع گوداموں کو آگ کی لپٹوں سے بچایا جاسکے۔ اسی دوران احتیاطی تدبیر کے طور پر ہلال احمر کی ٹیمیں بھی طلب کرلی گئی تھیں تاکہ ممکنہ طور پر متاثر ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلال احمر، وزارت صحت اور ایک مقامی نجی ہسپتال کی ٹیمیں جائے  وقوعہ پر موجود تھیں۔ سب نے مل جل کر معمولی زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ 

شیئر: