Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ نے امریکی سائنسی مقابلے میں 6 ایوارڈ جیت لیے

 مسلسل 16 ویں سال اپنے ریکارڈ کو برابر کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی طلبہ نےاٹلانٹا جارجیا میں انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر میں 6 ایوارڈ حاصل کیے ہیں اور مسلسل 16 ویں سال اپنے ریکارڈ کو برابر کیا ہے۔
انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر( آئی ایس ای ایف) 2022 میں سائنسی تحقیق اور ترقی میں جدت طرازی کی نمائش  کے سب سے بڑے مقابلے میں 80 سے زیادہ ممالک کے طلبہ نے شرکت کی ہے۔
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن (موھبہ) اور وزارت تعلیم نے انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئرمیں شرکت کرکے 6 ایوارڈز جیت لیے۔ دونوں اداروں نے مسلسل 16 ویں سال یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ 

انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر 2022 کا انعقاد اٹلانٹا میں کیا گیا(فوٹو عرب نیوز) 

انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر 2022 کا انعقاد امریکی ریاست جارجیا، اٹلانٹا میں 7 سے 13 مئی تک کے دوران کیا گیا۔ 
مشرقی ریجن میں ادارہ تعلیم کے طالبعلم عبداللہ الغامدی نے توانائی کے شعبے میں دو ایوارڈ حاصل کیے۔ الاحسا کی دانا العیثان نے کیمسٹری، الشرقیہ کی تھانی عادل نے میٹرز سائنس، ریاض کی ماریا الغامدی نے کیمسٹری اور جدہ کے یوسف خوجہ نے ایمبیڈڈ سسٹم میں ایوارڈ جیتے ہیں۔ 
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن (موھبہ) نے دنیا کے مختلف ممالک کے 19 طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی ایوارڈز اورانعامات کا بھی اعلان کیا۔ 
انعامات جیتنے والوں میں 6 طلبہ شامل ہیں ان میں سے 3 کا تعلق سعودی عرب اور تین کا تعلق امریکہ سے ہے۔ 

انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر کے سیمینار کا بھی اہتمام  کیا گیا( فوٹو عرب نیوز)

علاوہ ازیں امریکہ، انڈیا، چین اور کینیڈا سے 13 طلبہ نے کنگ فہد پٹرولیم اینڈ منرلز یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے سکالر شپ حاصل کی ہے۔ 
موھبہ فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سعود المتحمی نے کہاکہ  سعودی طلبہ و طالبات نے ایک بار پھر انعامات حاصل کرکے کر اپنے ملک اور اداروں کا نام روشن کیا ہے۔ 
انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر کے دوران موھبہ نے ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا۔

شیئر: