Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا وراٹ کوہلی کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بنیں گے؟

عارف ملک کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا یکم اگست سے باقاعدہ آغاز ہو گا (فوٹو: کے پی ایل)
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کو کے پی ایل میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے منگل کو کہا ہے کہ وراٹ کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیج رہے ہیں۔
’اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ چاہیں تو کھلاڑی کی حیثیت سے  لیگ کا حصہ بنیں یا پھر بطور مہمان خصوصی میچز میں شرکت کریں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم کے پی ایل کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ انڈین کرکٹر بھی لیگ کا حصہ بنیں اور کرکٹ کے ذریعے دونوں جانب کشیدگی کم ہو۔‘
’کشمیر پریمیئر لیگ کا مقصد کشمیر میں کرکٹ کو فروغ دینا اور اس ریجن کے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔‘
عارف ملک کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا یکم اگست سے باقاعدہ آغاز ہو گا اور 14 اگست کو اس کا فائنل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کو فینٹسی لیگ بھی دیکھنے کو ملے گی جس میں مظفرآباد اور سری نگر کی ٹیمیں ورچوئلی ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتی نظر آئیں گی۔

شیئر: