دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والا غیر ملکی گرفتار
دراندازی کے مرتکب افراد کو تحقیقات کے بعد بے دخل کیا جائے گا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ ریجن کی پولیس نے دراندازوں کونقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے والے غیر ملکی کوگرفتار کیا ہے۔
پولیس پانچ دراندازوں کو ڈی پوٹیشن سینٹرجبکہ انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے کو پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
سبق نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ایتھوپین کے بارے میں تحقیقاتی ادارے اس امرکی تصدیق کررہے ہیں کہ یہ افراد کسی قسم کے جرائم میں قانونی ادارے کو مطلوب ہیں یا نہیں ہیں‘۔
’دراندازی کے مرتکب افراد کو تحقیقات کے بعد بے دخل کردیاجائے گا جبکہ دراندازوں کونقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے والے فلسطینی کو قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’قانون کے مطابق دراندازوں کو کسی بھی طرح کی نقل وحمل، قیام وطعام یا پناہ دینا قانون شکنی ہے جس پر15 برس تک قید اور دس لاکھ ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے‘۔