Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن پاک کی خطاطی کے بین الاقوامی مسابقے کی منظوری

مسابقہ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی نگرانی میں ہوگا( فوٹو عاجل) 
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن پاک کی خطاطی کے بین الاقوامی مسابقے کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسابقہ آئندہ شعبان میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کا اہتمام کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن مدینہ منورہ کی جانب سے وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی نگرانی میں ہوگا۔ 
سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے جو کنگ فہد قرآن کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلی بھی ہیں کہا کہ’ مسابقے کا مقصد ماہر خوش نویسوں کو قرآن کریم کی کتابت میں منفرد ہنر کے مظاہرے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ قرآن کریم کی خطاطی کا مسابقہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز سے منسوب ہوگا‘۔ 

کنگ فہد کمپلیکس سالانہ قرآن پاک کے 20 ملین نسخے شائع کررہا ہے(فوٹو العربیہ)

وزارت اسلامی امور نے کہا کہ’ جو خطاط قرآن کریم کی کتابت کے مسابقے میں حصہ لینا چاہتے ہوں وہ کنگ فہد کمپلیکس ویب سائٹ پر موجود فارم پر کرکے م روانہ کریں‘۔ 
یاد رہے کہ کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن سالانہ قرآن پاک کے 20 ملین نسخے شائع کررہا ہے۔ شروع میں 8 ملین نسخے شائع کیے جاتے تہے۔
قرآن پاک کی چھپائی میں اعلی کاغذ استعمال کیا جاتا ہے۔ کنگ فہد کمپلیکس تقریبا 80 زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے بھی شائع کررہا ہے۔ 

شیئر: