Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف علاقوں میں موجود بندروں کا منکی پاکس سے تعلق نہیں

’ملک کے مختلف علاقوں میں جہاں کہیں بھی بندر موجود ہیں، ان کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موجود بندروں سے منکی پاکس کا خطرہ نہیں۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق مرکز نے کہا ہے کہ ’غیر مستند معلومات کو پھیلانے سے پہلے مستند ذرائع سے رجوع کیا جائے‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف علاقوں میں جہاں کہیں بھی بندر موجود ہیں، ان کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے‘۔
’جنگلی حیات کی افزائش کے لیے ہماری ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں اور انہیں بندروں کی بڑھتی تعداد کا بھی علم ہے‘۔
’ہماری ٹیمیں بندروں کے باعث صحت مشکلات کو بھی نظر میں رکھے ہوئی ہیں جبکہ مناسب حل کی تلاش میں بھی ہیں‘۔

شیئر: