Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے ذریعہ امارات میں منشیات فروخت کرنے والاپاکستانی گرفتار

ابوظبی: پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے واٹس ایپ کے ذریعہ امارات میں ممنوعہ ادویہ اور منشیات فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق اماراتی پولیس کو اطلاع ملی کہ پاکستان میں موجود ایک شخص واٹس ایپ کے ذریعہ امارات میں ممنوعہ ادویہ اور منشیات فروخت کرتا ہے۔ وہ واٹس ایپ کے ذریعہ امارات میں مقیم شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے نمبر پر رابطہ کرکے انہیں مختلف قسم کی ممنوعہ ادویہ اور طرح طرح کی منشیات فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔ معاملہ طے ہونے پر صارف سے رقم ٹرانسفر کرنے کامطالبہ کرتا ہے اور پھر کسی عوامی مقام میں اس کی مطلوبہ دواءیا منشیات لے جانے کا کہتا ہے۔ صارف طے شدہ مقام پر جب پہنچ کر واٹس ایپ پر پاکستان میں بیٹھے ہوئے شخص سے رابطہ کرکے اپنی آمد کی اطلاع دیتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ فلاں جگہ پر فلاں رنگ کا تھیلارکھا ہے۔ اماراتی پولیس نے مکمل چھان بین کے بعد منشیات فروش کو گرفتار کرنے کے لئے پاکستانی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جس نے سراغ لگانے کے بعد منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ اماراتی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے تعاون پرپاکستانی حکام کاشکریہ ادا کیا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: