Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے دت کے وارنٹ گرفتاری

  ممبئی .. جوڈیشل مجسٹریٹ نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔فلم ساز شکیل نورانی کی جانب سے دھمکی کے الزام پر دائر درخواست کی سماعت کے دوران مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے گئے۔شکیل نورانی نے 2013 میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا تھا کہ سنجے دت کی نامکمل رہ جانے والی فلم کے معاملے کو ختم کرنے کے لئے مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد نے دھکمیاں دی ہیں۔سنجے نے ان کی فلم جان کی بازی میں کام کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔40 لاکھ روپے ادا کئے لیکن فلم میں کام کیا اور نہ رقم واپس کی۔بالی ووڈ اداکار کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ایک پرانا معاملہ ہے ۔سنجے دت اپنے وکیل کے ساتھ صلاح مشورہ نہ ہونے کے باعث عدالت میں حاضر ہونے قاصر رہے۔ اس معاملے کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

شیئر: