Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے براہ راست پروازیں جون سے

السعودیہ کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں نیوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جون 2022 کے آخر میں دبئی کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز ہوگا اس کے بعد لندن کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نیوم نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ساتھ  سٹرٹیجک شراکت کا معاہدہ کیا ہے۔
نیوم ایئرپورٹ کے ذریعے تجارتی خدمات مہیا ہوں گی۔ دنیا کی 40 فیصد آبادی کو 4 گھنٹے سے کم وقت میں نیوم پہنچا دیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ نیوم تین براعظموں کے سنگم پر واقع ہےاور اس کا محل وقوع سٹراٹیجک ہے۔ 
السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ابراہیم العمر کا کہنا ہے کہ’ نیوم اورالسعودیہ کے درمیان شراکت سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے قائم کی گئی ہے۔‘
نیوم کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر نظمی النصر نے کہا ہے کہ’ خلیج نیوم ایئرپورٹ بہت اہم ہے۔ یہ نیوم میں نئے مستقبل کے متلاشی افراد اورکاروباری شخصیات کو ریکارڈ وقت میں نیوم پہنچانے والا اہم ترین ذریعہ ہوگا۔‘
واضح رہے کہ السعودیہ اور نیوم کے درمیان شراکت سے نیوم ایئرپورٹ سے پروازیں روانہ ہوں گی۔
65 سے زیادہ  ممالک کے 1500 سے زیادہ سعودی اور غیرملکی ماہرین مختلف منصوبوں کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

شیئر: